نیپال پہلی بار ایشیا کپ میں پہنچ گیا

کھٹمنڈو، نیپال نے منگل کو اے سی سی مینز پریمیئر کپ کے فائنل میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کے پریمیئر کرکٹ ایونٹ ایشیا کپ میں جگہ بنا لی ہے۔پیر کو شروع ہونے والے بارش سے متاثرہ میچ میں متحدہ عرب امارات نے نیپال کو 118 رنز کا ہدف دیا۔ نیپال نے یہ ہدف 17 سالہ گلشن کمار (84 گیندوں، 67 رنز) کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی مدد سے 30.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔نیپال نے پہلی بار ایشیا کپ میں جگہ بنائی ہے۔ ستمبر میں ہونے والے ایونٹ میں اس کا مقابلہ گروپ اے میں ہندوستان اور پاکستان سے ہوگا۔ یو اے ای اور عمان، جو پریمیئر کپ میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، نیپال کے ساتھ اے سی سی کے ‘ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ’ میں بھی حصہ لیں گے جہاں وہ ایشیا کے پانچ ٹاپ ممالک کی اے ٹیموں سے مقابلہ کریں گے۔چھ ٹیموں پر مشتمل ایشیا کپ 2 سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، حالانکہ مقام پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے میچوں کے صحیح شیڈول کا اعلان ہونا باقی ہے۔

 

Related Articles