ہالیپ نے پہلی بار جیتا اٹالین اوپن ٹائٹل
روم ، دنیا کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ پہلی بار اطالوی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے حریف اور دفاعی چمپیئن چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا کے پیر کے روز دوسرے سیٹ میں ریٹائر ہوجانے کے بعد خطاب جیت لیا۔
ہالیپ نے 32 منٹ میں 6-0 ، 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن پھر دوسرے سیڈ پلسکووا نے انجری کے سبب میچ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ہالیپ نے بھی پہلی بار اس اعزاز کو اپنے نام کیا اور 27 ستمبر سے ہونے والے کلے کورٹ گرانڈ سلیم فرنچ اوپن کے لئے اپنے دعوے کو مستحکم کیا۔
رومانیہ کی کھلاڑی حالیہ برس کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں نہیں کھیلی تھیں اور انہوں نے کلے کورٹ سیزن پر اپنی توجہ مرکوز کی اور اطالوی اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ہالیپ اور پلسکووا کے مابین یہ 12 واں موقع تھا جس میں ہالیپ نے آٹھویں مرتبہ کامیابی حاصل کی۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں ہالیپ نے تین سیٹوں کے مقابلے میں اسپین کی گاربائن مگروزا کوشکست دی تھی جبکہ پلسکووا نے ایک اور سیمی فائنل میں ہم وطن مارکیٹا وانڈروسووا کو ہرایا تھا ۔