نائیجیریا، پیٹرول ٹینکر میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک، 10 زخمی
ابوجا،اپریل۔نائجیریا کی پلیٹیو ریاست میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔دھماکہ اس وقت ہوا جب ریاست کے دارالحکومت جوس میں باؤچی-جوسٹ نارتھ ہائی وے پر فیول اسٹیشن پر ٹینکر سے ایندھن اتارا جا رہا تھاپلیٹیو سٹیٹ پولیس کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر الفریڈ الابو نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ریاست کے دارالحکومت جوس میں باؤچی-جوسٹ نارتھ ہائی وے پر فیول اسٹیشن پر ٹینکر سے ایندھن اتارا جا رہا تھا۔الابو نے بتایا کہ اس دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے 28 دکانیں اور 8 گاڑیاں جل گئی ہیں، اطراف کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور ہمیں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ لا حق ہے۔