روہت نہ ہوں تو کوہلی کو کپتانی ملنی چاہیے: شاستری
نئی دہلی، اپریل۔ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ اگر روہت شرما انجری یا کسی اور وجہ سے دستیاب نہیں ہیں تو وراٹ کوہلی کو ہندوستانی ٹیم کی قیادت کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ کوہلی 2021 میں ہندوستان کے دورہ انگلینڈ پر ٹیم کی کپتانی کر رہے تھے، لیکن ہندوستان کو پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے چار میچوں کے بعد 2-1 کی برتری کے ساتھ وطن واپس لوٹنا پڑا۔ 2022 میں جب سیریز کا پانچواں میچ کھیلا گیا تو ہندوستان کے کپتان روہت تھے لیکن ان کی چوٹ کی وجہ سے جسپریت بمراہ نے ایک میچ کے لیے ٹیم کی کپتانی کی۔شاستری کے مطابق کوہلی کو اس ایک میچ کے لیے ہندوستان کا کپتان مقرر کیا جانا چاہیے تھا۔شاستری نے ای ایس پی این کرک انفو کے ایک پروگرام میں کہاکہ "جب روہت زخمی ہوئے تو میں نے سوچا کہ کوہلی کپتانی کریں گے۔ اگر میں کوچ ہوتا تو کوہلی کو کپتان بنا دیتا، مجھے یقین ہے کہ راہل نے بھی ایسا ہی کیا ہوگا، میں نے ان سے ابھی تک بات نہیں کی۔” میں بورڈ کو مشورہ دیتا کہ کوہلی کو کپتانی سونپی جائے کیونکہ وہ اس وقت بھی کپتان تھے جب ہندوستان نے 2-1 کی برتری حاصل کی تھی۔”کوہلی فی الحال آئی پی ایل 2023 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ آر سی بی کے کل وقتی کپتان فاف ڈو پلیسس پسلی کی انجری سے دوچار ہیں۔ آئی پی ایل کے اختتام کے بعد ہندوستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرنا ہے۔شاستری چاہتے ہیں کہ روہت ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے فٹ ہوں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو وہ کوہلی کو کپتان کا کوٹ پہننا دیکھنا چاہیں شاستری نے کہاکہ "اتنے بڑے میچ کے لیے میں روہت کو فٹ دیکھنا چاہتا ہوں، وہ کپتان ہے، لیکن خدا نہ کرے کہ کچھ غیر متوقع حالات سامنے آئیں، اس لیے میں کوہلی کو ضرور دیکھوں گا۔”شاستری نے یہ بھی کہا کہ کوہلی آئی پی ایل 2023 میں بہت پرسکون نظر آ رہے ہیں۔شاستری نے کہاکہ "وہ بہت اچھی حالت میں ہیں، اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پچھلے سال جب ہم ان کے بریک لینے کے بارے میں بات کر رہے تھے تو یہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔” انہوں نے کہاکہ "اب وہ بالکل فریش ہے۔ ان کا جوش، توانائی اور خوشی واپس آگئی ہے، جو میرے لیے سب سے اچھی چیز ہے۔ رن بنائیں یا رن نہ بنائیں لیکن جب آپ کا جذبہ، خوشی اور ڈرائیو دوبارہ واپس آجائے تو یہ اچھی بات ہے۔