نکسلیوں نے بوکھلاہٹ میں واقعہ کو انجام دیا – بھوپیش
رائے پور، اپریل ۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے دنتے واڑہ ضلع میں نکسلیوں کے حملے میں ڈرائیور سمیت 11 جوانوں کی موت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے نکسلیوں کی بوکھلاہٹ کی کارروائی قرار دیا۔مسٹر بگھیل نے یہاں صحافیوں سے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بستر میں نکسلیوں کے ساتھ لڑائی آخری مرحلے میں چل رہی ہے اور سیکورٹی فورسز نے انہیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔ بوکھلاہٹ میں اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے نکسلیوں نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نکسلیوں کی اس بزدلانہ عمل کی وجہ سے ان کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے گا اور انہیں کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔بستر میں امن برقرار رکھنا حکومت کا سب سے اہم ہدف ہے۔انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں اور ڈرائیور کے خاندان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔