لوگوں کو اپنے بارے میں گفتگو کرنے سے نہیں روک سکتی، پریانکا چوپڑا
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے بارے میں گفتگو کرنے سے نہیں روک سکتی۔2018ء میں امریکی اداکار و گلوکار نک جوناس سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی پریانکا نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں جب ان کی شناخت نہیں بنی تھی تو وہ کیسا محسوس کرتی تھیں۔حال ہی بالی ووڈ میں اپنے تجربات کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں کارنر کردیا گیا تھا اور وہ انڈسٹری کی سیاست سے تنگ آچکی تھیں۔ واضح رہے کہ پریانکا چند ہفتے قبل بھارت پہنچی ہیں اور اپنی پرائم ویڈیو سیریز کی ریلیز کی تیاریوں کے حوالے سے ممبئی میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انہوں نے خود کو لوگوں کے کمنٹس اور ٹرولز سے نمٹنے کے لیے تیار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انڈسٹری کی سیاست سے کارنر ہونے کے بعد انہیں ان کے منیجر اور دوست انجولا اچاریہ نے مغربی موسیقی میں قسمت آزمانے کا مشورہ دیا تو پھر انہیں ہالی ووڈ میں کام ملنا شروع ہوا اور پھر دیکھتے انہیں اے بی سی کے کوانٹیکو میں اہم کردار ملا۔ یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں بے واچ، میٹرکس:ریوولوشنز اور دی وائٹ ٹائیگر میں کام کیا۔