پریانکا اور چوپڑا اور نک جونس کی پریم کہانی کب اور کہاں شروع ہوئی؟

نیویارک،مئی۔ ’میٹ گالا2023ء میں پریانکا چوپڑا جونس اور نک جونس کی جوڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی جہاں میاں بیوی نے ایک انٹرویو کے دوران ’میٹ گالا2017ء ‘ کے دنوں کو بھی یاد کیا جب اسی ایونٹ کے دوران ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق پریانکا اور نک جونس نے ووگ میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس ایونٹ کی ہمارے دل میں خصوصی جگہ ہے۔ یہی وہ ایونٹ ہے جہاں سے ہماری محبت کی کہانی شروع ہوئی تھی اور آج ہم یہاں ہیں۔‘‘ْپریانکا چوپڑا نے کہا کہ ’’وہ میرا پہلا میٹ گالا تھا۔ میں نے ریڈ کارپٹ پر واک کی اور نک جونس نے رالف لورین کے ایماء￿ پر اس میں میری مدد کی۔‘‘اس موقع پر نک جونس نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں وہاں پریانکا کی ٹرین کا انتظام کرنے کے لیے گیا تھا۔‘‘

 

Related Articles