ارجن کو سچن کا مزاج وراثت میں ملا ہے: گاوسکر
حیدرآباد، اپریل ۔لیجنڈری ہندوستانی بلے باز سنیل گاوسکر نے بدھ کو ممبئی انڈینس کے ڈیبیو کرنے والے گیند باز ارجن تیندولکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے والد سچن تیندولکر کا مزاج وراثت میں ملا ہے۔گاوسکر نے اسٹار اسپورٹس کرکٹ لائیو پر کہا، ہر کوئی اس حیرت انگیز ٹیلنٹ کے بارے میں بات کرتا ہے جو سچن تیندولکر نے اپنے کیریئر کے آغاز میں دکھایاتھا۔ لیکن حقیقت میں ان کا مزاج بالکل حیرت انگیز تھا اور لگتا ہے کہ ارجن کو یہ وراثت میں ملا ہے۔ممبئی نے منگل کو سن رائزرس حیدرآباد کو سنسنی خیز مقابلے میں 14 رنز سے شکست دی۔ سن رائزرز کو 193 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےآخری اوور میں 20 رنز درکار تھے اور کپتان روہت شرما نے گیند ارجن کو دی۔ ارجن نے اس اوور میں صرف پانچ رن دیے اور اپنے آئی پی ایل کیریئر کا پہلا وکٹ لے کر ممبئی کو جیت دلائی۔گاوسکر نے ذہانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ایک نوجوان بولر کے لیے ٹیم کے لیے کامیاب آخری اوور پھینکنا ہمیشہ ایک اچھی علامت ہوتی ہے۔دریں اثنا، گاوسکر نے راجستھان رائلز کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شمرون ہیٹمائر کی تعریف کی، جو کچھ عرصے سے اپنی ٹیم کے لیے میچ ختم کرتے آرہے ہیں۔ ہیٹ مائر نے حال ہی میں احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف رائلز کے لیے ایک میچ ختم کیاتھا، حالانکہ گواسکر کا خیال ہے کہ اگر ہیٹ مائر بلے بازی آرڈر میں اوپر آتے ہیں تو وہ اپنی ٹیم کے لیے مزید میچ وننگ اننگز کھیل سکتے ہیں۔گاوسکر نے کہا، ہیٹمائر کو راجستھان رائلز نے ایک فنشر کا کردار دیا ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ انہیں بیٹنگ آرڈر میں اوپر بلے بازی کرنے کی بھی اجازت دی جانی چاہیے۔ اگر وہ زیادہ گیندوں کا سامنا کرتے ہیں تو زیادہ رن بناسکتے ہیں اور مزید میچ وننگ اننگز کھیل سکتے ہیں۔