ٹیلر وارنر کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں

میلبورن، اپریل۔ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کپتان مارک ٹیلر کا خیال ہے کہ اوپنر ڈیوڈ وارنر کو ہندوستان کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کھیلنے والی آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ ہونا چاہئے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا 7 جون کو ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے، اس کے فوراً بعد آسٹریلیا چار ٹیسٹ کی ایشز سیریز میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گا۔ وارنر طویل عرصے سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں لیکن ٹیلر کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم مینجمنٹ ڈبلیو ٹی سی فائنل اور ابتدائی ایشز کے لیے ان کے ساتھ جانا پسند کرے گی۔ ٹیلر نے آسٹریلوی خبر رساں ایجنسی اے اے پی کو بتایا، اگر میں چیزوں کو صحیح طریقے سے پڑھ رہا ہوں، تو ایسا لگتا ہے کہ وہ اوول میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ڈیوڈ کے ساتھ رہیں گے۔ اور اگر آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بارے میں اسی طرح سوچ رہا ہے، تو ہاں، ایشز کے لیےوارنر کے ساتھ آغاز کرنا ہوگا۔ وارنر پر خاص طور پر انگلینڈ میں رنز بنانے کا دباؤ بھی ہوگا۔ گزشتہ دسمبر میں میلبورن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری وارنر کی 32 اننگز میں واحد سنچری ہے۔ سال 2019 میں، ایشز دورے پر وانر کا اوسط 9.50 تھا۔ ٹیلر نے کہا، ’’عثمان خواجہ اور وارنر کے ساتھ (ڈبلیو ٹی سی فائنل میں) بیٹنگ کا آغاز کرنا اور پھر ایک ہفتے بعد (ایشیز میں) ایجبسٹن میں پہلے ٹیسٹ میں تبدیلیاں کرنا بہت مشکل ہوگا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیائی سلیکٹرز نے اس سے قبل اشارہ دیا تھا کہ وہ لارڈز میں ایشز کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ کا از سر نو جائزہ لینے پر غور کریں گے۔ ٹیلر نے کہا کہ سلیکٹرز کو وارنر کی جگہ مارکس ہیرس کے بجائے اوپنر کے طور پر کیمرون بینکرافٹ یا میٹ رینشا کو منتخب کرنا چاہیے۔ ٹیلر نے کہا، میں پرانی سوچ کا آدمی ہوں۔ میں ہمیشہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو دیکھنا پسند کرتا ہوں۔ اس لیے میں ٹاپ آرڈر میں کیمرون بینکرافٹ کو ایک اور موقع دینا چاہوں گا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ رینشا نیوزی لینڈ میں (آسٹریلیا اے کے لیے) رن بنارہے ہیں لیکن بینکرافٹ نے آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا، “مجھے بینکرافٹ کے بارے میں ایک چیز پسند ہے، جو مجھے رینشا کے بارے میں بھی پسند ہے، وہ ہے ان کی فیلڈنگ۔

Related Articles