روبلیو نے جیتا مونٹی کارلو ماسٹرز

مونٹی کارلو، اپریل۔ روس کے آندرے روبلیو نے مونٹی کارلو ماسٹرز کے فائنل میں ڈنمارک کے ہولگر رونے کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ماسٹرز 1000 خطاب جیت لیا۔پانچویں سیڈ روبلیو نے اتوار کو ایک گھنٹہ 34 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں رونے کو 5-7، 6-2، 7-5 سے شکست دی۔ روبلیو فیصلہ کن سیٹ میں بھی 1-4 سے پچھڑے ہوئےتھے، لیکن انہوں نے ایک بار پھر واپسی کرکے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی جیت درج کی۔روبلیو نے جیت کے بعد کہا ’’میں نہیں جانتا کہ میں کیا کہوں (فیصلہ کن سیٹ میں) 1-4، 0/30 سے ​​پیچھے چل رہا تھا، بریک پوائنٹس بچاتے ہوئے، یہ سوچتے ہوئے کہ جیتنے کا کوئی موقع نہیں تھا لیکن کسی طرح میں نے اسے کردکھایا۔‘‘روبلیو نے 2021 میں مونٹی کارلو ماسٹرز میں بھی جگہ بنائی تھی لیکن پھر وہ اسٹیفانوس سیٹسیپاس سے ہار گئے تھے۔انہوں نے کہا ’’میں دل میں امید کررہا تھا کہ میرے پاس ایک موقع ہو گا، اس لیے آخر تک کھیلنا ہوگا۔ مجھے پچھلا فائنل یاد ہے، اور جب میں ہار رہا تھا، مجھے لگا کہ میرے پاس کوئی موقع نہیں ہے۔ لیکن آج میں نے سوچا ’’بس آخر تک یقین رکھو، اور میں تیسرے سیٹ میں یہی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘‘یوکرین پر روسی حملے کے بعد اپنا قومی پرچم سے محروم 25 سالہ روبلیو نے سامعین کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا ’’میں جس ملک سے آتا ہوں، وہاں اس طرح کی بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا بہت بڑی بات ہے۔‘‘

Related Articles