خاتون ڈاکٹر نے اجنبی خاتون کو اپنا گردہ عطیہ کرکے دو مریضوں کی جان کیسے بچائی؟

شکاگو ،اپریل۔امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر الیکزینڈرا گْرزیک نے ایک اجنبی خاتون کو اپنا گردہ عطیہ کردیا۔امریکا میں تقریباً 90,000 سے زائد لوگ گردے کے عطیہ کے منتظر ہیں، لیکن ڈاکٹر الیگزینڈرا گرزیک نے دو لوگوں کو انتظار کی اس فہرست سے نکال دیا، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب ڈاکٹر نے ایک خاتون کو اپنا گردہ عطیہ کیا تو اس سے دو لوگوں کو فائدہ کیسے پہنچا؟دراصل یہ ایک kidney-paired donation تھی جس کے تحت ہوتا یہ ہے کہ ایک شخص اپنا گردہ کسی کو عطیہ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ ضرورت مند سے میچ نہیں کر پاتا، ایسے میں وصول کنندگان کو دوسرے عطیہ دہندہ کے ساتھ تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ڈاکٹر نے گردہ ورجینیا کی خاتون ‘جنجر’ کو عطیہ کیا جس سے وہ کبھی نہیں ملی تھیں، جنجر کے شوہر گیرے اپنی اہلیہ کو گردہ عطیہ کرنے کے لیے تیار تھے لیکن وہ جنجر کا مناسب میچ نہیں تھے۔ہوا یہ کہ الیگزینڈرا نے اپنا گردہ جنجر کو عطیہ کیا، جب کہ گیرے نے اپنا گردہ دوسرے مریض کو دے دیا۔ایسے میں دو مریضوں کی جان بچ گئی، ڈاکٹر الیگزینڈرا کی جنجر سے ملاقات اسی حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران ہوئی جس میں ڈاکٹر نے اپنا گردہ عطیہ کرنے والی خاتون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles