بھارت کا وہ لیجنڈری اداکار جس کی بیٹی نے شاہد کپور کو اپنا شوہر کہنا شروع کر دیا

اداکار نے تنگ آ کر پولیس میں شکایت کر دی

ممبئی ،مارچ۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد شاہد کپور کا سحر مداحوں کے سر چڑھ کر بول رہا تھا لیکن ایک لیجنڈ اداکار کی بیٹی تو اس قدر ان کی محبت میں گرفتار ہوئیں کہ ان کو اپنا شوہر کہنا شروع کر دیا۔لیجنڈ بھارتی اداکار راج کمار کی بیٹی واستویکتا پنڈت کی شاہد کپور سے پہلی ملاقات ان کے فلمی کیرئیر سے قبل ایک ڈانس سکول میں ہوئی تھی جہاں وہ اداکار کے سحر میں گرفتار ہو گئی تھیں۔شاہد کپور کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر واستویکتا پنڈت نے ہر جگہ شاہد کپور کا پیچھا کرنا شروع کر دیا، فلم سیٹ، آؤٹ ڈور شوٹ یہاں تک کہ انہوں نے شاہد کپور کے گھر کے ساتھ ایک گھر لیکر وہاں رہنا شروع کر دیا اور علاقہ مکینوں کو بتایا کہ وہ شاہد کپور کی بیوی ہیں۔سٹار کڈ واستویکتا پنڈت کے رویے سے تنگ آکر اداکار شاہد کپور ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے پر مجبور ہو گئے تھے۔اداکار راجکمار کی بیٹی واستویکتا پنڈت بھی فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزما چکی ہیں، انہوں نے 1996 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا لیکن ان کی پہلی ہی فلم بہت بڑی فلاپ ثابت ہوئی اور ان کا کیرئیر آگے نہیں بڑھ سکا۔

Related Articles