نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا کو شادی کی آفر کردی

کراچی،اپریل۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان نسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو اپنے حالیہ بیان میں شادی کی آفر کردی۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ "اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟” جس پر کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ” میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے”،ساتھ ہی کرکٹر نے کہا کہ” اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے”۔دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصر ے جاری ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 کے ایشیاء کپ کے دوران اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ ایک ویڈیو انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان سے ایک بیان میں کہا کہ وہ ویڈیو انکی ٹیم نے شئیر کی ہے، جبکہ رواں برس فروری میں اروشی نے کرکٹر کو سالگرہ پر مبارک باد بھی دی تھی جس پر نسیم شاہ نے شکریہ ادا کیا تھا۔

 

Related Articles