شاردول نے توقع سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا: عرفان

کولکتہ، مارچ۔ سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف شاردول ٹھاکر کی شاندار نصف سنچری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اننگز سب کی توقعات سے باہر تھی۔اسٹار اسپورٹس پر عرفان نے کہاکہ "شاردول ٹھاکر نے جس طرح کی اننگز مشکل حالات میں کھیلی وہ واقعی قابل ستائش ہے۔ ان کی جارحانہ اننگز نے کچھ ہی دیر میں کھیل کی رنگت ہی بدل دی۔ یہ آپ آندرے رسل، نتیش رانا اور مندیپ سنگھ سے حاصل کر سکتے ہیں۔” آپ اس قسم کی اننگز کی توقع کر سکتے ہیں، لیکن جس طرح کا رویہ شاردول نے دکھایا وہ غیر معمولی تھا۔ آپ اس سے 30-35 رنز بنانے کی توقع کر سکتے ہیں، لیکن اس نے ایک شاندار اننگز کھیلی جو ہر کسی کی توقعات سے باہر تھی۔”آر سی بی کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے 12 اوور میں 89 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دیے۔ ایڈن گارڈنز میں سیزن کا پہلا میچ کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو چھوٹے اسکور پر ڈھیر کیا جا سکتا تھا لیکن شاردول کے صرف 29 گیندوں پر 68 رن کی شاندار اننگز نے کےکےآر کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 204 رنز بنانے میں مدد کی۔ شاردول نے رنکو سنگھ کے ساتھ 103 رنز کی شراکت داری کی، اپنی اننگز میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔عرفان نے کہاکہ "ٹی 20 میں اپنا سب سے زیادہ اسکور بنا کر شاردول نے اس کردار کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے جس کے لیے انہیں دہلی کیپٹلز سے کے کے آر میں لایا گیا تھا۔ کے کے آر نے انہیں ان کی آل راؤنڈ صلاحیت کے لیے بلایا۔ انہوں نے یہ اننگز کھیلی۔اس کے بعد شاردول نے گیند کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی اور کے کے آر81 رنز سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ کے کے آر اور آر سی بی کے درمیان مقابلہ آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ سے ہے۔ دونوں ٹیموں نے گزشتہ برسوں میں کچھ یادگار مقابلے کھیلے ہیں اور ہندوستان کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی دشمنی کے ساتھ ٹورنامنٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔گواسکر نے کہاکہ "کے کے آر اور آر سی بی کے درمیان دشمنی نے ٹاٹا آئی پی ایل کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان دشمنی سے جڑی کہانیوں نے شائقین کو کافی تفریح ​​فراہم کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آئی پی ایل لیگ اب بھی دنیا میں سب سے بڑا ٹی۔ٹوئنٹی ہے۔

Related Articles