ترکی نے عراق کے سلیمانیہ ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی

انقرہ، اپریل۔ترکی نے علاقے میں ممنوعہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی سرگرمیوں کی وجہ سے اپنی فضائی حدود کو تین ماہ تک عراق کے سلیمانیہ ہوائی اڈے سے آنے جانے والی پروازوں کے لئے بند کر دیا ہے۔ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر تانجو بلگیچ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ”کی کی فضائی حدود تین ماہ تک عراق کے سلیمانیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔“مسٹر بلگیچ نے کہا کہ یہ فیصلہ عراق کے کردستان کے مشرق میں واقع سلیمانیہ میں پی کے کے کی سرگرمیوں میں اضافے اور ہوائی اڈے میں دہشت گرد تنظیم کی دراندازی اور اس طرح پروازوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندی ابتدائی طور پر 3 جولائی تک کارآمد رہے گا اور اواقعات کا پھر سے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہی اسے ہٹانے پر غور کیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم کے طور پر فہرست میں درج پی کے کے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترک حکومت کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔ یہ گروپ شمالی عراق میں قندیل پہاڑ کو اپنے ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

Related Articles