جاسوسی کے مقاصد کے لیے صہیونی فوج کا سیٹلائٹ خلا میں روانہ

مقبوضہ بیت المقدس،مارچ۔اسرائیلی وزارت دفاع نے کل بدھ کی صبح وسطی اسرائیل میں فضائیہ کے ایک اڈے سے ایک جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے بتایا کہ وزارت دفاع میں تکنیکی طریقوں کی تحقیق اور ترقی کے محکمے نے فضائیہ اور فوج کے تعاون سے آج رات 13 Ofek سیٹلائٹ کو شبیط میزائل کے ذریعے کامیابی سے لانچ کیا۔یہ راکٹ ایک ٹیسٹ بیس سے روانہ کیا گیا جہاں اس وقت میزائل کی آواز سنی گئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سیٹلائٹ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران زمین کے گرد اپنا پہلا چکر مکمل کرے گا اور اپنے راستے پر گامزن ہو جائے گا۔یہ آرمی انٹیلی جنس ڈویڑن کے جاسوس یونٹ 9900 کو ایرانی جوہری تنصیبات کی ہائی ریزولوشن تصاویر فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں کئی دوسرے جاسوسو مقاصد اس سیٹیلائٹ کا ہدف ہیں۔وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کنٹرول بیس سے لانچ کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ میزائل لانچ اسرائیل کی تکنیکی ترقی کی حد کا ایک اور ثبوت ہے۔ میزائل لانچ کرنے میں کامیابی کو ایک بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔

 

Related Articles