شادی کا سوال پرینیتی چوپڑا کا ہر جگہ پیچھا کرنے لگا
ممبئی،مارچ۔شادی کا سوال بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا ہر جگہ پیچھا کرنے لگا۔میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی دوستی، ملاقات اور تعلقات کے بارے میں آج کل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق میڈیا کے نمائندے اور فوٹوگرافرز اداکارہ سے پہلے ہر جگہ ان کی فلموں اور دیگر شیڈول سے متعلق سوالات پوچھتے تھے تاہم اب ان سے ہر جگہ ایک ہی سوال پوچھا جارہا ہے۔میڈیا کے مطابق حال ہی میں پرینیتی چوپڑا کو ایئرپورٹ سے باہر آنے پر ایک مرتبہ نہیں بلکہ متعدد بار انہی سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاستدان سے تعلق اور شادی کے سوال پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسکراتی رہیں۔میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی مسکرانے اور انکار نہ کرنے کو ان کے مداح رضامندی تصور کر رہے ہیں۔