عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ سنجے کپور کی سالگرہ میں شرکت، تصاویر وائرل
دبئی،اکتوبر۔ پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ کے ہمراہ دبئی میں بھارتی اداکار سنجے کپور کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔عاطف اسلم کو پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی بیحد پسند کیا جاتا ہے اگرچہ پاکستان اور بھارت ایک اور مشکل سیاسی پیچیدگی سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر وہاں کام کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم عاطف اسلم اب بھی سرحد کے دوسری طرف موجود ساتھی فنکاروں سے رابطے میں رہتے ہیں۔حال ہی میں عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ کے ہمراہ بالی ووڈ اسٹار سنجے کپور کی سالگرہ میں شرکت کی ہے جس کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی۔سوشل میڈیا پر57 سالہ سنجے کپور کی سالگرہ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں تقریب میں سانیہ مرزا، بھارتی ہدایتکار فرح خان، چنکی پانڈے اور انیل کپور سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی جبکہ بھارتی مداحوں کیلئے عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔