یوئیفا چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنلز کے ڈرا جاری کر دیے گئے

لندن،مارچ۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ فٹبال کے کوارٹر فائنل کیلئے ڈراز جاری کردیے گئے۔ دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کا سامنا انگلش کلب اور 2021کی ٹائٹل ہولڈر چیلسی سے ہوگا۔ اطالوی لیگ سیری اے کی دو ٹیمیں نیپولی اور اے سی میلان کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو جرمن سائیڈ بائرن میونخ سے مقابلہ کرنا ہوگا جبکہ پرتگالی لیگ چیمپئن بنفیکا کا سامنا اٹلی کی انٹرمیلان سے ہوگا۔ کوارٹر فائنلز میں پہلے لیگ کے میچز 11 اور 12 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہوں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ میگا ایونٹ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے انگلش سائیڈ لیور پول کو 1-0سے شکست دے کر ریکارڈ 14 ویں مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔

Related Articles