وزیر اعظم نے برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر جناب لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو مبارک باد پیش کی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر جناب لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو دلی مبارک باد پیش کی۔جناب مودی نے ہندوستان اور برازیل کے کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے ان کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے، گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھائیں گے اور ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور پائیدار دنیا کی تشکیل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’پر ایک پوسٹ میں لکھا:
‘‘میرے عزیز دوست، صدر لولا، کو دوبارہ انتخاب میں شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد۔
میں ہندوستان اور برازیل کے کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
ہم مل کر مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید مضبوط بناتے رہیں گے، گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھائیں گے اور ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور پائیدار دنیا کی تشکیل کے لیے کام کریں گے۔

Related Articles