وزیر اعظم مودی نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں تمغے جیتنے پر مونا اگروال اور اوانی لیکھرا کو مبارک باد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے آئیچی ناگویا میں جاری ایشیائی پیرا کھیل 2026 میں سونے کا تمغہ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کرنے والی مونا اگروال اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی اونی لیکھرا کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیوں سے ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ان کا پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مونا اگروال نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 مقابلے میں 250 پوائنٹس حاصل کرکے سونے کا تمغہ جیتا اور ایشیائی پیرا کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اسی مقابلے میں اونی لیکھرا نے 249.6 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
مونا کی کامیابی پر وزیر اعظم نے ان کی نشانے بازی میں مہارت، عزم اور صبر و تحمل کی تعریف کی اور آئندہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اونی لیکھرا کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی اور پختہ عزم کو قابل ستائش قرار دیا۔




