کترینہ کیف نے انوشکا شرما کو ڈنر کیلئے کتنے بجے بلایا؟

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے گھر پر ہونے والی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دعوت کی ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے۔انوشکا شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اْنہیں پارٹیز میں جانا پسند نہیں ہے اور اس کے برعکس وہ صرف چند دوستوں کو اپنے گھر پر بلا کر ان کے ساتھ گھر کا بنا ہوا کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ کترینہ اور وکی نے مجھے اور ویرات کو اپنے گھر ڈنر پر مدعو کیا تو میں نے اْنہیں کہا کہ ہم لوگ 6 بجے رات کا کھانا کھا لیتے ہیں اور ساڑھے 9 بجے تک سو جاتے ہیں لیکن آپ کے لیے ہم لوگ 7 یا ساڑھے 7 بجے تک کھانا کھا لیں گے لیکن اس سے زیادہ دیر تک آپ کے گھر نہیں ٹھہریں گے۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ کترینہ نے میری بات سن کر ہنستے ہوئیکہا کہ ٹھیک ہے آپ اس وقت کھانا کھالینا اور ہم آپ لوگوں کے ساتھ اسنیکس کھالیں گے۔یاد رہے کہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف فلم ’جب تک ہے جان‘ اور ’زیرو‘ میں ایک ساتھ کام کرچکی ہیں، تب سے ہی ان دونوں اداکاراؤں کے درمیان اچھی دوستی ہے۔اس کے علاوہ، وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی کے بعد نئے گھر میں منتقل ہوئے ہیں اور اب وہ ویرات کوہلی اور انوشکاشرما کے پڑوسی بھی ہیں۔

 

Related Articles