ٹام کروز کا اپنے وکیل کی موت کے بعد جذباتی پیغام

لاس اینجلس،اکتوبر۔ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنے وکیل اور دیرینہ دوست برٹ فیلڈز کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔سانتا مونیکا میں براڈ اسٹیج پر 2 اکتوبر کو منعقد ہونے والی برٹ فیلڈز کی آخری رسومات میں ٹام کروز اْنہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ویڈیو کے ذریعے نمودار ہوئے۔ٹام کروز کی یہ دو منٹ کی ویڈیو کلپ 93 سالہ وکیل کیمالیبو میں اپنے گھر پر انتقال کے دو ماہ بعد سامنے آئی ہے۔اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز 1989ء میں لندن میں برٹ فیلڈز سے پہلی بار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کیا۔ اْنہوں نے اپنے وکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’وہ بہت دلکش انسان تھے، ہم اکثر تاریخ کے حوالے سے بات کرتے تھے‘۔ٹام کروز نے بتایا کہ پہلی ملاقات کے کچھ عرصے بعد ہی ہم ناقابل یقین دوست بن گئے، وہ میرے وکیل بھی تھے اور میں ان پر ہمیشہ بھروسہ کرسکتا ہوں‘۔

 

Related Articles