جذبات شیئر کرنے والا کوئی نہیں ہو تو اس وقت خودکشی کا سوچتا ہوں ،کپل شرما کا بیان
ممبئی،مارچ۔ بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما جو اپنے انداز اور باتوں سے لوگوں کیاداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتے ہیں نے انکشاف کیاکہ جب انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کے ساتھ جذبات شیئر کرنے کیلئے کوئی نہیں ہوتا اس وقت وہ خودکشی کا فیصلہ کرتے ہیں۔حال ہی میں کپل شرما اپنی آنے والی فلم زوئی گیٹو کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔اداکارو کامیڈین کپل شرما نے ایسے ہی ایک پروموشن ایونٹ کے دوران اپنی زندگی کے تجربات اورڈپریشن سے متعلق بات کی اور ان لوگوں کو پیغام دیا جو اس کا شکار ہیں. کپل شرما نے کہا کہایک عوامی شخصیت کے طور پر، کروڑوں لوگ آپ کو جانتے ہیں، آپ ان کو تفریح فراہم کرتے ہیں لیکن جب آپ گھر آتے ہیں تو آپ اکیلے ہوتے ہیں.آپ اس حالت میں بھی نہیں ہوتے کہ عام زندگی گزار سکیں جہاں آپ باہر گھومنے جائیں، ساحل سمندر پر بیٹھ کر سمندر کو دیکھ سکیں، آپ دو کمروں کے فلیٹ میں رہتے ہیں اور جب شام تک باہر اندھیرا چھا جاتا ہے تو میں بیان نہیں کر سکتا کہ اس صورتحال میں کتنا برا احساس ہوتا ہے۔اس صورتحال میں، میں نے خودکشی کرنے کا سوچا تھا، میں نے سوچا کہ کوئی بھی نہیں ہے جس کے ساتھ میں جو کچھ محسوس کرتا ہوں اسے شیئر کر سکوں.میں جس ملک سے آیا ہوں وہاں ذہنی صحت ایسی چیز نہیں ہے جس پر بات کی جائے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ پہلا موقع تھا جب میں اس مرحلے سے گزرا۔ ہو سکتا ہے، بچپن میں، میں نے کم محسوس کیا ہو گا، لیکن کسی نے محسوس نہیں کیا ہوگا۔واضح رہے کہ کپل کی فلم زوئی گیٹو 17 مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کو حال ہی میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا، جہاں اسے خوب پذیرائی ملی۔