وزیر اعلی بلک ڈرگ پارک اور میڈیکل ڈیوائس پارک کے سلسلے میں پریزنٹیشن کا جائزہ لیا
لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میں طبی آلات اور فارماکے شعبہ میں بے پناہ امکانات ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوویڈ 19 اور دیگر بیماریوں کے پیش نظر ادویات اور طبی اشیا کی فراہمی میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں ریاست کو بلک ڈرگ اور میڈیکل ڈیوائس پارکوں کے قیام کے لئے تیزی سے تیاری کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیام سے دوائیوں اور طبی آلات کی تیاری کرنے میں فروغ ملے گا۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں بلک ڈرگ پارک اور میڈیکل ڈیوائس پارک کے حوالے سے پریزنٹیشن کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی مناسب سہولیات موجود ہیں۔ آج کل بلک ڈرگ پارکس اور میڈیکل ڈیوائس پارکوں کا قیام اہم ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانی صنعتیں بڑی تعدادمیں قائم ہیں ۔ ان کے علاوہ ، یہاں سی ڈی آر آئی ، این بی آر آئی ، سی میپ ، آئی ٹی آر سی ، آئی ٹی آئی کانپور اور وارانسی ، ایمس ، کے جی ایم یو ، آئی ایم ایس بی ایچ یو جیسے بہترین انسٹی ٹیوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات اور طبی سامان کی تیاری کے لئے پارکس لگا کر روزگارمہیا ہوگا۔ نیز ریاست اور ملک کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
اس موقع پر کمشنر انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ جناب آلوک ٹنڈن ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انڈسٹریل ڈویلپمنٹ جناب آلوک کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے طبقہ کے صنعت جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اور سکریٹری وزیر اعلیٰ آلوک کمار اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔