روس کے یوکرین پر81 میزائل، 8 ڈرون حملے، 5 شہری ہلاک
ماسکو،مارچ۔یوکرین پر روس کی جانب سے آج 81میزائل اور 8ڈرون حملیکیے گئے ہیں، روس نے 10ریجنز پر میزائل حملے کیے ہیں۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے صبح یوکرین پر 81میزائل داغے جن میں سے 34میزائل مار گرائے گئے۔یوکرینی فوج کے مطابق روس نے 8ڈرون حملے بھی کیے ہیں، روسی حملوں کے نتیجے میں 5افراد ہلاک، 2زخمی ہو گئے۔لیوو ریجن میں روسی میزائل حملے میں 4افراد جبکہ دنیپرو ریجن میں 1شخص ہلاک ہوا ہے۔ حملے کے بعد زاپوریزازیا جوہری پلانٹ کی بجلی معطل ہو گئی۔آپریٹرز کا کہنا ہے کہ زاپوریزازیا جوہری پلانٹ ڈیزل پر چلایا جا رہا ہے، روسی راکٹ حملوں کے بعد زاپوریزازیا جوہری پلانٹ کا یوکرینی پاور سسٹم سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ روسی میزائل حملے کے بعد یوکرینی شہر خار کیف کے شہریوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔یوکرینی وزیر اعظم کی جانب سے تازہ روسی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔