رافیل گروسی دوبارہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
ویانا، مارچ ۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز نے ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو دوسری چار سالہ مدت کے لیے مقرر کیا ہے۔آئی اے ای اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے 35 ملکی بورڈ نے جمعہ کو سہ ماہی اجلاس میں زبانی ووٹ کے ذریعے مسٹر گروسی کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کی دوبارہ تقرری ستمبر میں ایجنسی کے تمام 176 رکن ممالک کی سالانہ جنرل کانفرنس کی منظوری سے مشروط ہے۔مسٹر گروسی اس سال دسمبر کے شروع میں اپنی دوسری مدت کار شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا، مجھے دفتر میں ایک اورمدت کار کے لئے مقررکرنے کے بورڈ کے متفقہ فیصلے سے کافی فخر محسوس ہورہا ہے اور میں اس اعتماد کے لیے بہت مشکور ہوں کہ ممبر ممالک نے مجھے اس قابل ذکر تنظیم کے سربراہ کے طور پر رکھا ہے۔انہوں نے کہا، ’’یہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہمیں بہت سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور میں عالمی امن اور ترقی کی حمایت میں آئی اے ای اے کے اہم مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔مسٹر گروسی دسمبر 2019 سے اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔