ملک میں ہلاکت خیز کووڈ19 کے تقریبا 27 ہزار نئے کیسز
نئی دہلی ، ستمبر. ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے تقریبا 27 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں اب تک 82.65 کروڑ سے زائد لوگوں ویکسین دی جا چکی ہے۔ ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی شفایابی کی شرح 97.77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 26 ہزار 964 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 3،01،989 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ یہ کل کیسز کا 0.90 فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 7 بجے تک مجموعی طور پر 82 کروڑ 65 لاکھ 15 ہزار 754 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15،92،395 کوویڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 55 کروڑ 67 لاکھ 54 ہزار 282 کووڈ ٹسٹ ہوچکے ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34،167 مریض جان لیوا وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس سےیہ یہ تعداد بڑھ کر 3،27،83،741 ہوچکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 80 کروڑ 13 لاکھ 26 ہزار 335 ویکسین دی ہیں۔ اس کے علاوہ 48 لاکھ ویکسین بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 4،52،07،660 باقی ہیں۔
کیرالہ فی الحال کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 5813 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 1،61،765 رہ گئی ہے۔ وہیں ریاست میں سب سے زیادہ 21،367 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 43،54،264 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 214 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 23،897 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 960 سے گھٹ کر 44،269 رہ گئے ہیں جبکہ 70 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،38،816 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 4021 لوگوں کی صحت یابی سے جان لیوا کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63،44،744 ہوگئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 21 سے بڑھ 400 ہو چکا ہے ، جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14،13،071 اور ہلاک شدگان کی تعداد 25،085 ہوچکی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 617 سے گھٹ کر 13،769 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 21 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 37،648 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29،17،944 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔تمل ناڈو میں ایکٹئو کورونا وائرس لے ایکٹیو کیسز نو سے بڑھ کر 16،993 ہو گئے ہیں اور مزید 19 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 35،379 ہو چکی ہے ۔ ریاست میں اب تک 25،96،316 مریض ا جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 483 سے گھٹ کر 13،905 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20،12،714 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت سے کل اموات 14،089 ہو گئی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 7741 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 14 افراد کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی کی تعداد بڑھ کر 18،678 ہو گئی ہے اور اب تک 15،36،291 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 4938 پر آ گئے ہیں ، جبکہ اب تک یہاں 3907 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں ریاست اب تک 6،55،061 لوگ اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے 297 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ریاست میں کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 9،91،260 ہو گئی ہے۔ یہاں ہلاک شدگان کی تعداد 13،563 ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 304 رہ گئے ہیں اور ہلاکت خیز وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5،84،554 ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے کے دوران مزید دو مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16،501 ہوگئی ہے۔ ریاست گجرات میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 133 ہیں اور اب تک 8،15،536 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ اس ریاست میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 10،082 ہوچکی ہے۔ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں کووڈ19کے ایکٹیو کیسز تعداد 223 سے بڑھ کر 15،363 ہو گئی ہے اور کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد 67،184 ہو گئی ہے جبکہ مزید پانچ مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 268 ہو گئی ہے۔ریاست بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 60 رہ گئے ہیں اور اب تک 7،16،188 افراد کورونا سے شفایاب جبکہ اس ریاست میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9659 ہے۔دریں اثنا وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34،167 مریض جان لیوا وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس سےیہ یہ تعداد بڑھ کر 3،27،83،741 ہوچکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 80 کروڑ 13 لاکھ 26 ہزار 335 ویکسین دی ہیں۔ اس کے علاوہ 48 لاکھ ویکسین بھیجنے کے لئے تیار ہے۔