برطانوی سپریم کورٹ رواں ہفتے پہلی بار مانچسٹر میں بیٹھے گی

لندن ،مارچ۔ برطانیہ کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ اس ہفتے پہلی بار مانچسٹر میں بیٹھے گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عدالت، جو برطانیہ میں اپیل کیلئے آخری عدالت ہے، دارالحکومت سے باہر بیٹھ رہی ہے۔ سپریم کورٹ برج سٹریٹ ویسٹ پر مانچسٹر سول جسٹس سینٹر میں تین مقدمات کی سماعت کرے گی۔ ایک ترجمان نے کہا کہ عدالتی کارروائی کو دیکھنے کیلئے سماعتوں میں عوام کی شرکت کا خیرمقدم کیا جائے گا کیونکہ اس کا مقصد کھلا اور قابل رسائی ہونا ہے۔ مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کے صدر لارڈ ریڈ، لارڈ ہوج، لارڈ لائیڈ جونز، لارڈ بوروز، لارڈ سٹیفنز، لیڈی روز اور لارڈ رچرڈز کریں گے۔ عدالت کا مستقل ہوم لندن میں ہے لیکن اس سے قبل سپریم کورٹ دوسرے دارالحکومتی شہروں ایڈنبرا، کارڈف اور بلفاسٹ میں بیٹھ چکی ہے۔

 

Related Articles