امیر ملک شیطانی حربوں سے غریب ملکوں کو تنگ کر رہے ہیں، انتونیو گوتریس
دوحہ،مارچ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریس نے امیر ممالک کی جانب سے غریب ملکوں پر دباؤ ڈالے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں۔قطر میں اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد ہونے والی کم ترقی یافتہ کے حوالے سے ہونے والے سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے اونتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امیر ممالک شرح سود میں اضافے کیلئے ترقی پذیر اور غریب ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اْن کا یہ اقدام قابل مذمت ہیں۔سیکرٹری جنرل یو این نے کہا کہ غریب ریاستیں غربت کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں اْس کے باوجود بھی امیر ممالک کا رویہ درست نہیں ہورہا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امیر ممالک نے صرف اپنے فائدے کیلیے عالمی مالیاتی نظام ڈیزائن کیا۔امیر ممالک غریب ملکوں کو ’شیطانی حربوں‘ سے تنگ کررہے ہیں۔