مسجد الحرام میں عازمین حج اور عملےمیں 4000 چھتریاں تقسیم

مکہ معظمہ،جون۔صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے زیراہتمام سوشل اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ایجنسی نے مسجد حرام میں عازمین حج اور کارکنوں کو سورج کی شعاعوں سے بچانے کے لیے 4000 چھتریاں تقسیم کیں۔چھتریوں کی تقسیم کا عمل سماجی اقدام کے تحت ’حرمین چھتری‘ کے عنوان سے ترتیب دیا گیا۔یہ اقدام صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے حج مہم کے پروگراموں میں سے ایک ہے، جسےحج اور زائرین کی خدمت کے عنوان سے شروع کیا تھا۔ عازمین حج کی فلاح وبہبود کے پروگرام کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو مناسک حج کی ادائی کے دوران معیاری خدمات فراہم کرنا اور انہیں ہرممکن سہولت اور مدد فراہم کرنا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھتریاں تقسیم کرنے کے اقدام کا مقصد حجاج کرام کو اپنی عبادات کی ادائیگی کے دوران سورج کی تپش سے بچانا ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی ؐ امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کے ملازمین، سیکیورٹی ، صحت کے عملے اور رضا کاروں میں کو گرمی سے بچانا ہے۔

Related Articles