بلوچستان میں خودکش حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید، 10 زخمی

اسلام آباد، مارچ ۔پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں پیر کو ایک خودکش حملے میں 9 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ سبی کے ضلعی پولیس افسر یوسف کریم بھانگھر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بولن ضلع میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے بارود سے بھری موٹر سائیکل سبی ضلع کے سرحدی علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری پیرا ملٹری فورس کے ٹرک سے ٹکرا دی۔ مسٹر بھانگھر نے کہا، ٹرک میں سفر کر رہے 22 جوانوں کو حملہ آوروں نے فلائی اوور کے قریب نشانہ بنایا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں واقعے کے بارے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے سبی اور بولان اضلاع میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ حملہ آور کو فوجیوں کی نقل و حرکت کی اطلاع کیسے ملی۔انہوں نے بتایا کہ زخمی جوانوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک کسی دہشت گرد تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles