افسروں کو یوگی کی ہدایت، کسی غریب کو جھونپڑی یا دوکان پر نہیں چلے گا بلڈوزر

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں زمین مافیا اور مجرمین کی غیر قانونی ملکیت منہدم کرنےکے لئے چلائے جارہے بلڈوزر کا استعمال کسی غریب کی جھونپڑی یا دوکان پر نہیں کئے جانے کی افسران کو ہدایات دی ہیں۔وزیر اعلی دفتر سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق مجرمین اور زمین مافیاؤں کے خلاف یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار میں بھی مبینہ زیرو ٹالیرنس کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے غیر قانونی قبضوں کو لگاتار منہدم کیا جارہا ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ بلڈوزر سے مجرمین میں پیدا خوف کی وجہ سے ہی گذشتہ ایک پکھواڑے میں تقریبا 80مجرمین خودسپردگی کرچکے ہیں۔اسی ضمن میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ غیر قانونی ملکیتوں کو بلڈوزر سے منہدم کرنے کی کاروائی صرف پیشہ ور مافیا اور مجرمین پر ہو لیکن کسی غریب کی جھونپڑی یا دوکان پر بلڈوزر نہیں چلے گا۔قابل ذکر ہے کہ ریاست میں مجرمین کے ذریعہ سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور سے قبضہ کر کے بنائی گئی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کاروائی لگاتار جاری ہے۔وزیر اعلی نے واضح ہدایات دی ہیں کہ کسی غریب کی دوکان، مکان یا جھونپڑی پر بلڈوزر نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کاروائی غیر قانونی ملکیت پر کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ غریبوں کی ملکیت قبضہ کرنے والوں پر فوری ایکش لیا جائے۔

Related Articles