ایران کا برقی کاربیٹری کا اہم جزولیتھیم کا بڑاذخیرہ دریافت کرنے کااعلان

تہران،مارچ۔ایران نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور الیکٹرانک آلات کی بیٹریوں کا ایک اہم جزو لیتھیم کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری ٹیلی ویڑن نے ہفتے کے روزصنعت، کان کنی اور تجارت کی وزارت کے ایک عہدہ دارمحمد ہادی احمدی کے حوالے سے بتایا کہ ’’ایران میں پہلی بار، ملک کے مغرب میں واقع ہمدان میں لیتھیم کا ذخیرہ دریافت ہواہے‘‘۔وزارت کے آپریٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق اس ذخیرے میں 85 لاکھ ٹن لیتھیم موجود ہے۔اکیسویں صدی کا تیل کہلانے والی لیتھیم الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔ لیتھیم بیٹریوں سے چلنے والی برقی کاروں کے آنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والے تیل سے چھٹکارا پانے میں مدد ملے گی۔یہ سفید دھات سیل فون اور دیگرالیکٹرانک آلات میں استعمال ہونے والی دوبارہ چارج کی صلاحیت کی حامل بیٹریوں کا بھی ایک لازمی جزو ہے۔امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کی 2022ء میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں مجموعی طورپرآٹھ کروڑ 90لاکھ ٹن لیتھیم کے ذخائرموجود ہونے کا پتا چلاہے۔آسٹریلیا ، چلّی ، ارجنٹائن اور چین اس کے اہم پیداکنندگان ہیں۔2022ء میں لیتھیم کی قیمتیں عام افراط زر کی وجہ سے آسمان کو چھوگئی تھیں جبکہ دنیا بھر میں سفر کے صاف ستھرے ذرائع کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اوربرقی کاروں کی مانگ بڑھی ہے۔ایران معدنی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے اور اس کے پاس گیس، تیل، تانبے اور لوہے سمیت قدرتی وسائل کے وافرذخائرموجود ہیں۔

Related Articles