جتوانے والے کھلاڑی موجود، تنقید پر تبصرہ نہ بحث کا قائل، نظر ورلڈ کپ ٹرافی پہ، بابر اعظم

کراچی،مارچ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تنقید پر تبصرے یا بحث کے قائل نہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ اکتوبر میں بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ پر ہے، تمام تیاریاں اسی کے حوالے سے جاری ہیں۔آپ کے پاس میچ جتانے اور لڑنے والیکھلاڑی ہونے چاہیں جو پاکستان کے پاس ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے اور یہ آپ کا خواب ہوتا ہے اور اس میں آپ سو فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں، تیاری اسی فوکس کے ساتھ کررہے ہیں کہ ٹرافی اٹھانا ہے ،آنے والی سیریز اسی پلان کا حصہ ہے، کوشش ہو گیسیریز میں اچھا پرفارم کریں۔ تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اور یہ چلتا رہے گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر کوئی بس آپ کے حق میں بولے۔ میں ہر صورت میں مثبت رہنے کی کوشش کرتا ہوں، جتنا میں چیزوں کو پازیٹو لیتا ہوں اتنا میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، میں نہ تنقید پر تبصرہ کرتا ہوں، نہ بحث کرتا ہوں۔ ورلڈ کپ میں بھی رضوان کے ساتھ مل رنز بنانے کی کوشش ہو گی۔ پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے امید اور دعا ہے کہ ایسے ہی کمبی نیشن رہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ ہر روز اچھا کروں لیکن ایسا ممکن نہیں، کوشش ہو گی کہ ہمارے ساتھ دوسرے کھلاڑی بھی آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ یہ دو کھلاڑیوں کی گیم نہیں۔ تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہرکسی کا ایک اپنا مائنڈ سیٹ ہے، میرا اپنا مائنڈ سیٹ ہے، میں بھی وقت کے ساتھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، چیزیں تبدیل اور تیز ہو گئی ہیں، اسی کے مطابق چلتا ہوں۔ پشاور زلمی کے ساتھ سفر اچھا جا رہا ہے۔

Related Articles