سعودی عرب کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ترکیہ میں آپریشن مکمل کر لیا

انقرہ/ریاض،فروری۔سعودی عرب کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے اس ماہ کے شروع میں ترکیہ اور شام کی سرحد سے ملحقہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ میں اپنا آپریشن مکمل کر کے ریاض واپس پہنچ گئی۔سعودی ٹیم – ملک کی سول ڈیفنس ٹیم کا حصہ ہے۔ اس نے ترکی کے تین شہروں غازی عنتب ، انطاکیہ اور قہرمان مرعش میں 47 مختلف مقامات پر چوبیس گھنٹے امدادی کاروائیاں کیں۔ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے 47,000 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ لاکھوں زخمی اور بے گھر ہو گئے تھے۔شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت کام کرنے والی رضاکار ٹیمیں شام اور ترکی میں ابھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور زلزلہ زدگان کے لیے امدادی پروگراموں اور منصوبوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔

Related Articles