ایران نے گذشتہ ہفتے بحیرۂ عرب میں آئل ٹینکرپرحملہ کیا تھا: نیتن یاہو
تہران/تل ابیب،فروری۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نیاتوار کے روز کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک آئل ٹینکر پر مبیّنہ حملے کا ذمے دارایران ہے۔لائبیریا کے پرچم بردارکیمپو اسکوائر پر حملے کی تصدیق جہاز کے کپتان نے ہفتے کے روز کی تھی اور کہا تھا کہ 10 فروری کوبحیرۂ عرب سے گزرتے ہوئے اسے ایک فضائی چیز نے ہلکا سانقصان پہنچایا تھا۔شپنگ ڈیٹا بیس کے مطابق ٹینکرزوڈیک میری ٹائم سے منسلک ہے جسے اسرائیلی جہازراں میگنیٹ ایال عفر کنٹرول کرتاہے۔نیتن یاہونے کابینہ کے ہفتہ واراجلاس میں کہا:’’گذشتہ ہفتے ایران نے خلیج عرب میں ایک آئل ٹینکرپرایک بارپھر حملہ کیا اور جہاز رانی کی بین الاقوامی آزادی کو نقصان پہنچایا تھا‘‘۔علاقائی دفاعی اور سکیورٹی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ انھیں شْبہ ہے کہ یہ حملہ ایران نے کیا تھا۔تاہم ایران نے اس واقعہ پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔وہ ان الزامات کومستردکرتا چلا آرہاہے کہ گذشتہ چند سال کے دوران میں اسی طرح کے حملوں میں اس کا ہاتھ کارفرما ہے۔برطانوی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی امبری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ماضی میں بغیرپائلٹ کے فضائی نظام نے بحیرۂ عرب میں دو ٹینکروں اورایک بڑے بحری جہاز پر حملہ کیا تھااور اندازہ لگایا کہ تہران نے یہ حملہ کیا تھا۔حملے کی زد میں آنے والے ان میں سے دو تجارتی جہاز اسرائیل کے ملکیتی تھے اور ایک متحدہ عرب امارات کا ملکیتی تھا۔