جیو نے گھر بیٹھے آئی پی ایل دیکھنے کے لئے لانچ کئے نئے کرکٹ پلان

نئی دہلی،آئی پی ایل شروع ہونے والا ہے اور اس کے ساتھ ہی کرکٹ کا بخار ملک کے سر چڑھنے لگا ہے۔ کورونا کے بحران کے دوران میں کرکٹ شائقین گھر بیٹھے آئی پی ایل کا مزہ لے سکتے ہیں۔ اس کے لئے جیو نے آنے والے کرکٹ سیزن یعنی آئی پی ایل کے لئے کئی نئے ٹیرف پلان کا اعلان کیا ہے۔
جیو کرکٹ پلان، کے تحت لانچ کئے گئے ان پلاوں میں ڈیٹا اور وائس کالنگ کے ساتھ ایک سال کے ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹار وی آئی پی کا سبسکرپشن ملے گا۔ اس سبسکرپشن کی قیمت 399 روپے۔
جیو کرکٹ پلانس میں کرکٹ کے چاہنے والے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ایپ کے ذریعہ فری لائیو ڈریم 11 آئی پی ایل میچ دیکھ سکتے ہیں۔
یہ پلانس ایک مہینے سے لیکر ایک سال تک کی ویلی ڈٹی والے پری پیڈ پلان ہیں۔ پلانس کی مدت چاہے کتنی بھی ہو لیکن ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کا سبسکرپشن پورے سال کے لئے ملے گا۔
جیو کرکٹ پلان میں 401 روپے سے شروع ہوکر یہ پلان 2599 روپے تک ہے ہیں۔ 28 دن کی ویلیڈیٹی والے 401 روپے کے پلان میں ہر روز 3 جی بی ڈیٹا ملے گا۔ دوسری جانب 598 روپے والے پلان میں 2 جی بی ڈیٹا یومیہ ملے گا لیکن اس کی مدت کار 56 دن کی ہوگی۔ 84 دنوں کی ویلیڈیٹی والے پلان کی قیمت 777 روپے رکھی گئی ہے۔ اس پلان میں 1.5 جی بی ڈیٹا یومیہ استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ ایک سال کےپلان بھی ہیں جس کی قیمت 2599 روپے ہے۔ اس پلان میں گاہک ہر روز 2 جی بی ڈیٹا ملے گا۔
بال ٹو بال پورے میچ کو کئی بار دیکھنے کے شوقینوں کے لئے جیو کرکٹ پلان میں ڈیٹا ایڈ۔ آن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ 499 روپے میں 1.5 جی بی ڈیٹا یومیہ کا ٹاپ اپ ملے جائے گاْ جس کی ویلیڈیٹی 56 دن رہے گی۔ ایڈ آن پلان موجودہ پلانس کے ساتھ بھی لئے جاسکتے ہیں۔ اس میں ڈیٹا کے ساتھ ایک سال تک کے لئے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ایپ کا سبسکرپشن بھی دستیاب رہے گا۔

Related Articles