رونالڈو سے ملنے کے خواہاں شامی بچے کوترکی آل الشیخ کی طرف سے خوش آمدید

ریاض،فروری ۔سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اس شامی بچے کو سوشل میڈیا پرجواب دیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے جس نے سعودی عرب کا سفر کرنے اور رونالڈو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سات سال کی عمر کے شامی بچے نیاپنی ماں کے ہمراہ سعودی عرب آنے اور پرتگالی فٹ بالررونالڈو کے ساتھ ملاقات کی خواہش کرتے دیکھاگیا تھا۔ننھے نبیل نے شمالی شام میں گذشتہ سوموار کو زلزلے کے متاثرین کی بحالی کے لیے آئے سعودی عرب کے امدادی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام پہنچایا تھا۔سعودی ریسکیو ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ بات چیت کے دوران شامی بچے نے النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ پرتگالی لیجنڈ کے مداح ہیں۔اس پر ترکی آل الشیخ نے جمعرات کی شام ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے لکھا کہ میرے بیٹے آپ کو اور آپ کی والدہ کو آپ کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہوں ؟۔بچے جس کی عمر 7 سال سے زیادہ نہیں نے ویڈیو میں پرتگالی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو خوش کرنے کے لیے مملکت لے جانا چاہتا تھا۔بچے کا کہنا تھا کہ اس کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ ایک دہائی سے زائد عرصے سے خانہ جنگی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اپنے ملک کے تاریک انسانی حالات کے باوجود نبیل کو اپنے ساتھی بچوں کے درمیان مسکراتا دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles