بدھ کو ہندوستان-بنگلہ دیش خارجہ سکریٹری سطح کی میٹنگ
ڈھاکہ، فروری ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خارجہ سکریٹری سطح کی میٹنگ بدھ کو ہوگی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔ہندوستان کے خارجہ سکریٹری ونے کواترا 13 سے 14 فروری تک نیپال کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کو مکمل کرنے کے بعد ڈھاکہ پہنچیں گے اور بنگلہ دیش کے خارجہ سکریٹری مسعود بن مومن کے ساتھ دفتر خارجہ کے مشاورت (ایف او سی) میں تمام دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔مسٹر کواترا کے گزشتہ سال یکم مئی کو خارجہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا بنگلہ دیش کا پہلا دورہ ہوگا۔وزیر اعظم شیخ حسینہ کی 09 سے 10 ستمبر تک نئی دہلی میں ہونے والے 18ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ ہوزیر اعظم نریندر مودی نے محترمہ حسینہ کو سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ دریں اثنا، وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن یکم اور 02 مارچ کو نئی دہلی میں جی۔20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ ہندوستانی سیکرٹری خارجہ کے دوروں کے دوران وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے آئندہ دوروں سے متعلق امور پر بات چیت کا امکان ہے۔ امکان ہے کہ مسٹر کواترا اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیشی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔