کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی
ری کوری کی شرح بڑھ کر 97.87 فیصد ہوئی
نئی دہلی ، اکتوبر ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح 97.87 ہوگئی ہے۔دریں اثنا ، ہفتے کے روز ملک میں 73 لاکھ 76 ہزار 846 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 90 کروڑ 51 لاکھ 75 ہزار 348 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22842 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 803 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 25930 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے پاک ہونے والے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 94 ہزار 529 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3332 کم ہو کر دو لاکھ 70 ہزار 557 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 244 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 448817 ہوگئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح 97.87 فیصد ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 0.80 رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔فعال معاملات کے لحاظ سے کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1341 ایکٹو کیسز کی کمی آئی ہے ، اب ان کی تعداد کم ہو کر 141740 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 14437 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے آزاد ہونے والے افراد کی تعداد 4540866 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 121 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25303 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال کیسز 415 کم ہو کر 39537 پر آ گئے ہیں جبکہ مزید 49 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 139166 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے آزاد ہونے والے لوگوں کی تعداد 3062 کم ہو کر 6377954 رہ گئی ہے۔تمل ناڈو میں فعال معاملات 53 کم ہوکر 17046 گئے ہیں اور مزید 24 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اموات کی تعداد بڑھ کر 35627 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2614291 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ، فعال معاملات 208کم ہو کر 16153 پر آ گئے ہیں اور کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 81262 ہو گئی ہے جبکہ مزید تین مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 317 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے 113 فعال معاملات میں کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 12385 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید چار مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37811 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2927029 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 568 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 10574 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2027229 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید نو افراد کی موت کی وجہ سے کل اموات 14195 ہوگئی ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر 7580 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید نو افراد کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 18815 ہو گئی ہے اور اب تک 1544144 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں ، ایکٹو کیسز کم ہوکر 4541 ہو گئے ہیں ، جبکہ یہاں مزید ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد 3920 ہو گئی ہے۔ وہیں 657923 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت میں 26 ایکٹیو کیسز کی کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد 383 رہ گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1413462 ہو گئی ہے۔ وہیں ایک شخص کی موت کی وجہ سے ، مرنے والوں کی کل تعداد 25088 ہو گئی ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال کیسز 265 پر آ گئے ہیں۔ وہیں کورونا سے آزاد ہونے والے افراد کی تعداد 991556 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13566 پر مستحکم ہے۔پنجاب میں ، فعال معاملات بڑھ کر 280 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 584898 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی دو مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16520 ہوگئی ہے۔گجرات میں فعال معاملات 13 سے بڑھ کر 171 ہو گئے ہیں اور اب تک 815726 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10082 ہے۔بہار میں کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر 44 ہو گئے ہیں اور اب تک 716260 افراد کورونا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 9661 ہے۔