” جب مجھے نیپوٹزم کی بچی کہا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے” جہانوی کپور پھٹ پڑیں

ممبئی ،فروری۔ بھارتی اداکارہ جہانوی کپور جو 2022 میں ریلیز ہونے والی اپنی آخری دو فلموں (گڈ لک جیری اور ملی) کی کامیابی پر خوش ہیں، نے خود پر ہونے والی تنقید س کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ہارپر بازار سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انٹرنیٹ پر گمنام لوگ انہیں "نیپوٹزم کی بچی؟ کہتے ہیں تو انہیں دکھ ہوتا ہے. جہانوی کپور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ارجن کپور کی بہن بھی ہیں۔انٹرویو میں انہوں نے کہا "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ جو بھی کرتے ہیں، کوئی آپ کی غلطیاں ڈھونڈ لے گا اور آپ پر تنقید کرے گا، کیونکہ اس سے وہ اہم محسوس کرتے ہیں۔ اگلی چیز جو آپ جانتے ہو، آپ سرخیوں میں آجاتے ہیں اور بدقسمتی سے، لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں”یہ بتاتے ہوئے کہ وہ تنقید سے کیسے نمٹتی ہیں، جہانوی کپور نے مزید کہا، "میں بے حد شکر گزار ہوں کہ میں ایک ایسے مقام پر پہنچی ہوں جہاں میں اس پر ہنس سکتی ہوں۔ میں اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کو جانتی ہوں، مجھے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ میں نے کب کچھ پیش رفت کی ہے، اور اپنا سب کچھ دیا ہے۔ اور اپنی آخری دو فلموں کے ذریعے، مجھے لگتا ہے، میں نے کم از کم یہ ثابت کیا ہے کہ میرے پاس بطور اداکار پیش کرنے کے لیے کچھ ہے۔”اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت دکھ ہوتا ہے جب آپ اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں اور کوئی بھی شخص انٹرنیٹ پر کہہ دیتا ہے کہ جب اداکاری نہیں آتی تو کرتی کیوں ہو، نیپوٹزم کی بچی.

Related Articles