سدھارتھ ملہوترا کو اپنی ہونے والی دلہن کی کیا چیز ناپسند ہے؟

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے معروف ہیرو سدھارتھ ملہوترا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنی ہونے والی دلہن کی کون سی چیز ناپسند ہے۔بالی ووڈ کی جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی ان دنوں شہہ سرخیوں میں ہے۔ اب سدھارتھ ملہوترا کا ایک حالیہ انٹرویو خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، جس میں انہوں نے کیارا ایڈوانی کی ناپسندیدہ عادت کے حوالے سے بتایا۔سدھارتھ ملہوترا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’کیارا اپنے تمام کرداروں میں روتی رہتی ہیں، اپنی ہر فلم میں ہمیشہ صرف روتی رہتی ہے، اس کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ انہوں نے یہ بات اپنی نئی فلم مشن مجنو کے پرموشنل انٹرویو کے دوران کہی تھی۔

Related Articles