بومئی نے جسٹس نذیر کو آندھرا کا گورنر بننے پر مبارکباد دی

بنگلورو، فروری ۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی نے سپریم کورٹ میں کرناٹک کے سابق جج ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر بنائے جانے پراتوارکو انہیں مبارکباد دی۔مسٹر بومئی نے ٹویٹ کیا، ‘سپریم کورٹ کے سابق جج کرناٹک کے جسٹس ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر بنائے جانے پر مبارکباد۔ گورنر کے طور پر کامیاب مدت کار کے لیے نیک خواہشات۔ جسٹس نذیر سپریم کورٹ کی اس بنچ کا حصہ تھے جس نے اجودھیا کیس میں تاریخی فیصلہ سنایا تھا۔ وہ اس بنچ کا بھی حصہ تھے جس نے تین طلاق کو جرم قرار دیا تھا۔ انہیں کالعدم تنظیم پی ایف آئی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے بھی خطرہ ہے۔جسٹس نذیر کو پہلی بار 1983 میں کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک وکیل کے طورپر نامزد کیاگیاتھا اور بعد میں 2003 میں ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں 17 فروری 2017 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی۔

Related Articles