موجودہ حکومت آخری متاثرہ فرد کوانصاف دلانے کے لئے پابند عہد: وزیر اعلیٰ
لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ موجودہ حکومت آخری متاثرہ شخص کو انصاف دلانے کے لیے پا بند عہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورنینس کی بنیاد کو مضبوط کرنے جرائم کی روک تھام اورنظم و نسق قائم رکھنے کے لئے ماہر اور حساس پولیسنگ نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش پولیس نے ہرحالات میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا ہے ۔ کورونا جیسی سنگین اور عالمی وبا میں اترپردیش پولیس فورس مضبوط ستون کی طرح کام کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پولیس اکادمی ، مرراد آباد کے بنیادی تربیت کے بعد زیر پر ویشن ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ آف پولیس اور اسسٹنٹ پراسیکیوشن افسران کی اسناد تقسیم پر وگرام کو ورچوولی خطاب کررہے تھے۔ تربیت یافتہ سبھی افسران کودلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج جب پوری دنیا عالمی وبا کووڈ- 19 سے متاثر ہے ایسے دشوار کن حالات میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پولیس اکادمی کے ذریعہ عوام کی خدمت کے لیے ماہر اور تربیت یا فتہ پولیس افسران نیز اسسٹنٹ پراسیکیوشن افسران کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا نا قابل ستائش کام ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس نظام انصاف کا ایک اہم جز ہے۔ جرائم کی روک تھام ، ملزمین کو سزا دلانا ،نظم و نسق اور تحفظ یہ سبھی پولیس کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ میںجرائم کی شکل تبدیل ہو گئی ہے ۔اس لیے تکنیکی تربیت بہت ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تربیت آپ سبھی کوفرض شناسی کے دوران جہاں سختی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے تیار کرے گا وہی عوام کے ساتھ نرمی اور حساس ربط قائم کرتے ہوئے ڈسپلن اور ایمانداری کی مثال پیش کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کسی جرم میںثبوتوں کی تفتیش کر تا ہے ۔ استغاثہ مو ثر پیروی سے ملزمین کو سزا دلانے کا کام کر تا ہے۔مقدموں کے پیروی اور ملزمین کو سزادلانے میںپبلک پراسیکیوٹرکریمنل جوڈیشئری سسٹم کا بنیا دی ستون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر پولیسنگ نظام قائم کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے پوری شفافیت کے ساتھ گزشتہ ساڑھے تین برسوں میں 01 لاکھ 37 ہزار پولیس اہلکاروں ؍ افسران کی تقرری کی ہے ۔
معلوم ہو کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے 85 ویں فنڈا منٹل ٹریننگ کورس کے 30 افسران اور30 اسسٹنٹ پراسیکیوشن افسرنے اپنی تربیت پوری کی ہے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے افسران نے ساڑھے بارہ مہینے کی سخت تربیت مکمل کی ہے وہیں اسسٹنٹ پراسیکیوشن افسران نے 03مہینے کی تربیت حاصل کی ہے ۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات جناب نونیت سہگل ،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری اور اطلاعات جناب سنجے پرسادسمیت انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔
اقبال؍محمد رضا