مدھیہ پردیش کے بچے ہر طرف دھوم مچا رہے ہیں :شیوراج
بھوپال،فروری ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں تقریبا ڈھائی ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں اور ریاست کے بچے ہر طرف دھوم مچا رہے ہیں ۔مسٹر چوہان انسٹا گرام کے منچ پر ’ماماجی لائیو‘ پروگرام کے ذریعے سے ریاست کے نوجوانوں اور بچوں سے بات کر رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے سبھی سے اس مبارک موقع پر پودے لگانے کی درخواست کی ۔مسٹر چوہان نے کہا کہ ان کے اکیلے پودے لگانے سے کام نہیں بنے گا، اس لئے درخواست ہے کہ سبھی اپنی سالگرہ کے مبارک موقع پر اور ہر ایک مبارک موقع پر پودے ضرور لگائیں ۔ پودے لگانے کا کوئی بہانہ تلاش کریں ۔انہوں نے کہا کہ لاڈلی لکشمی اسکیم کے بعد اب لاڈلی بہنا اسکیم خواتین کو با اختیار بنانے کا ایک مہم ہے ۔ ماں اور بہن با اختیار ہو گئی ، تو خاندان ،سماج اور ریاست اور ملک با اختیار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر ایک پروگرام کی شروعات کنیا پوجن سے کرتے ہیں ۔وزیر اعلی نے نوجوانوں کے بیچ سوامی وویکانند کاحوالہ دیتے کرتے ہوئے کہا کہ تم صرف ساڑھے تین ہاتھ کے ہڈی اور گوشت کے پتلے نہیں ہو ۔ لامحدود طاقتوں کا خزانہ ہو ۔ تم جو چاہو ،وہ کر سکتے ہو ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کی بات کہیں ، تو ہم نے خود مختار مدھیہ پردیش کو روڈ میپ بنا دیا ۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے تعلیم،روزگار اور صحت کے ذریعے سے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔ سبھی علاقوں کو نمبر 1بنانے کے لئے کام ہو رہا ہے ۔خواتین کو با اختیار بنانے کی بنیاد پر اس پروگرام میں اسی سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب مدھیہ پردیش میں فی ہزار بچوں پر 912بیٹیاں پیدا ہوتی تھی ۔ اب لاڈلی لکشمی اسکیم ، وزیر اعلی کنیا ویواہ اسکیم کی وجہ سے یہ شرح بڑھ کر 956فی ہزار ہو گئی ہے ۔ مجموعی جنسی تنا سب 976فی ہزار ہو گیا ہے ۔مسٹر چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے بچے دھوم مچا رہے ہیں ۔ 2600سے زائد اسٹارٹ اپس ریاست میں ہیں ۔ کئی یونیکارن بھی بن گئے ہیں ۔ روزگار کے نئے موقع پیدا ہو رہے ہیں ۔