مسجد نبویؐ کے بیرونی صحن میں دو غیر مسلم خواتین غلطی سے آ دھمکیں

مدینہ منورہ،فروری۔مسجد نبوی انتظامیہ نے کہا ہے کہ منگل کے روز دو غیر ملکی اور غیر مسلم خواتین مسجد نبویؐ کے بیرونی صحن میں غلطی سے داخل ہوئی تھیں جنہیں سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا تھا۔حرمین شریفین کی عمومی صدارت کے زیر انصرام مسجد نبوی امور کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی نے ایک اخباری میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں’مذکورہ خواتین مقدس مقام کے لیے مناسب لباس نہیں پہنا تھا۔‘’مذکورہ غیرمسلم مغربی خواتین غلطی سے مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں داخل ہوئی تھیں۔‘’انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس جگہ ان کو داخلے کی اجازت نہیں ہے نہ ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ یہ مقدس مقام ہے جس کے لیے مناسب لباس زیب تن کرنا ضروری ہے۔‘انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’انہیں جب صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے غلطی پر معذرت کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے واپس چلی گئیں۔‘’مستقبل میں اس طرح غلطی نہ ہونے کے لیے انتظامیہ غیر ملکی سیاحوں میں آگاہی مہم چلا کر اہم مقامات کے تقدس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔‘مسجد نبوی انتظامیہ کے مطابق ’مسجد نبوی کے تقدس کو یقینی بنانے اور زائرین کی خدمت کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا‘۔

Related Articles