انگلینڈ کی سیریز پاکستان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، شان ٹیٹ

لندن،فروری۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز آنکھیں کھول دینے کیلئیکافی ہے،اندازہ تھا کہ انگلینڈ کیساتھ کھیلے گی ٹیسٹ میچز کی پچز کی تیاری میں میرا کوئی عمل دخل نہیں تھا، شاہین اور حارث کے ان فٹ ہونے کے باعث ہمارے پاس وہ اٹیک نہیں تھا جس کے ساتھ ہمیں انگلینڈ کے خلاف جانا چاہیے تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد انہیں معاہدہ ختم ہونے کے بعد انہیں کوچنگ ذمے داریوں سے فارغ کردیا گیا۔ پیر کووہ غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹر ویو دے رہے تھے۔ سابق آسٹریلوی بولر کی جگہ برطانوی نڑاد پاکستانی یاسر عرفات کو نیا بولنگ کوچ بنانے کی تیاری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرکے بہت لطف اندوز ہوا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہمیں انجریز کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن کئی ایسے مواقع آئے جہاں پاکستان نے اچھا جواب دیا۔ پچز مختلف ہوتیں تو صورتحال اور نتائج مختلف ہوسکتیتھے۔ شاہین آفریدی کی انجری نے ہم سب کی آنکھیں کھول دیں، انہوں نے کہا محمد حسنین کے پاس تیز ترین بولنگ کرنے کی صلاحیت ہے۔

Related Articles