چھوٹی بچی کا ’پٹھان‘ کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار، شاہ رخ خان کا ردِعمل
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک چھوٹی بچی کے فلم ’پٹھان‘ کے لیے ناپسندیدگی کے اظہار پر دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ننھی بچی کی ویڈیو کو ری شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو میں ننھی بچی کو یہ بتاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ فلم ’پٹھان‘ دیکھنے گئی تھی لیکن اسے فلم اچھی نہیں لگی۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی مجھے مزید محنت کرنی ہے، ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانا ہے کیونکہ نوجوان شائقین کو مایوس نہیں ہونے دیا جا سکتا۔اْنہوں نے بچی کے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم اس پر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ دِکھائیں کیونکہ ہم نہیں جانتے ہوسکتا ہے کہ اسے رومانوی فلمیں پسند ہوں!
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان کے اس ردِ عمل کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’اداکار نے اس ردِعمل سیمیرا دل جیت لیا، یہ بندہ بہت دلکش ہے!‘ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ بندہ ہر اپنی فلم کے بارے میں کی گئی ہر پوسٹ پڑھ رہا ہے، یہ بندہ بالکل نہیں بدلا اور اگر بدلا کبھی بھی تو مزید بہتر انسان بننے کے لیے بدلے گا‘۔