بہار : اگنی ویر فضائیہ کا امتحان شروع

پٹنہ جولائی۔ملک میں گذشتہ دنوں احتجاجی مظاہرے کے بعد آج سے دار الحکومت پٹنہ کے 13 مراکز سمیت بہار کے 26 مراکز پر اگنی ویروںکا پہلا امتحان شروع ہوگیاہے ۔اگنی ویر فضائیہ کے لئے اتوار کو پٹنہ کے 13 مراکز سمیت ریاست کے 26 مراکز پر آن لائن امتحان کا انعقاد کیاجارہاہے ۔اگنی پتھ وایو کے ذریعہ ملک میںفضائیہ کے لئے 3500 عہدوں پر بھرتی ہوگی ۔ ان کا امتحان آج سے شرو ع ہوکر 31جولائی تک چلے گا۔مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے تحت فوج میں ہونے والی بھرتی کیلئے ریاست میں مختلف کل 26 مراکز بنائے گئے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ دار الحکومت پٹنہ میں مرکز بنائے گئے ہیں۔پٹنہ کے بیور ، کھگول ، داناپور ، پاٹلی پتر ، کنکڑ باغ جیسے علاقوں میں آن لائن امتحان مرکز بنائے گئے ہیں ۔ اس امتحان کا انعقاد تین شفٹوں میں صبح ساڑھے سات بجے سے لیکر شام 5:45 بجے تک کیا گیاہے ۔واضح رہیکہ پہلی مرتبہ اس امتحان کا انعقاد کیاجارہاہے ۔ اس میں ملک کے اگنی پتھ منصوبہ کے تحت فضائیہ کے 3500 عہدوںپر بھرتی کی جائے گی ۔ اس امتحان میں تمام سوالات 12 ویں سطح کے ہیں۔ پہلا سیٹ سائنس ( فزکس ، کیمسٹری ، اور ریاضی ) کا ہے ، جو 60 منٹ کا ہوگا ۔ دوسرا انگریزی کا ہے ، جو 45 منٹ کا ہوگا ۔ اسی طرح تیسرے سیٹ میں ریزننگ اور جنرل اویر نیس کا امتحان 85 منٹ کا ہوگا ۔

Related Articles